0
Tuesday 25 Dec 2012 18:40

طاہرالقادری کے جلسے پر ہونیوالے اخراجات پر دنیا حیران ہے، راجہ ظفرالحق

طاہرالقادری کے جلسے پر ہونیوالے اخراجات پر دنیا حیران ہے، راجہ ظفرالحق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے چیئرمین راجہ طفرالحق نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت مبارک دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف کے مقابلے میں کبھی ایک اور کبھی دوسرے کو کھڑا کیا جا رہا ہے، يہی وجہ ہے کہ مسلم ليگ نون کے مخالفین کسی اور کے مشن کو پورا کرنے پاکستان آئے ہیں، راجہ ظفرالحق نے بین السطور ڈاکٹر طاہرالقادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ یہاں کی پیداوار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی سياست اور رياست دونوں کو بچانا ہے، کیونکہ سیاست کے بغیر ریاست بن ہی نہیں سکتی۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد ہوکر پاکستان کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون انتخابات ميں پيپلزپارٹی کی بدنامی اور تحريک انصاف کے سونامی دونوں کا مقابلہ کرے گی۔

اس سے پہلے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا پاکستان کو دوام دینا ہے، طاہرالقادری کے جلسے پر ہونے والے اخراجات پر دنیا حیران ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان کے خلاف کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم اور نواز شریف میں اصولوں پر ڈٹ جانا مشترک صفت ہے، نواز شریف کی مخالفت میں کبھی ایک تو کبھی دوسرے کو لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری ہمارے ہاں کی پیداوار نہیں، وہ 6 سال کینیڈا میں رہے ہیں اور وہیں کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے جلسے پر ہونے والے اخراجات پر دنیا حیران ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان کے خلاف کی جا رہی ہے۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان میں کسی اور کا کھیل کھیلنے آتی ہیں، مگر لوگ اب اس سے آگاہ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا پاکستان کو دوام دینا ہے، آج پاکستان پر مخالفین کی طرف سے آزمائش کا وقت ہے، جس کا ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 224845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش