0
Tuesday 25 Dec 2012 23:24

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی بنانا ہوگی، شہباز شریف

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی بنانا ہوگی، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کو متفق اور قومی پالیسی بنانی ہوگی۔ سینئر وزیر خیبر پختونخوا بشیر احمد بلور کی شہادت پر تعزیت کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ بلور ہاوس پشاور پہنچے۔ جہاں انہوں نے بشیر بلور کیلئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہی ہونے چاہئیں۔ بشیر احمد بلور نے ہمیشہ حق اور سچ کے لئے آواز بلند کی۔ وہ ملک سے انتہاء پسندوں کا خاتمہ چاہتے تھے۔ بشیر احمد بلور نے اپنی جان قربان کردی لیکن وہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔ 

انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے سے قومی پالیسی بنانا ہوگی اور قومی قیادت کو اس اہم مسئلے پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے انتہاء پسندی کے خلاف یک زبان ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک و قوم کی بقاء کے لئے عام انتخابات کا انعقاد نہایت ضروری ہے اور الیکشن ہر صورت مقررہ وقت پر ہونے چاہئیے۔
خبر کا کوڈ : 224929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش