0
Thursday 27 Dec 2012 11:25

کراچی کی صورتحال پر غور کیلئے دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس آج ادارہ نور حق میں ہوگا

کراچی کی صورتحال پر غور کیلئے دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس آج ادارہ نور حق میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس آج کراچی میں ہو رہی ہے۔ اجلاس میں بدامنی، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کی زیر صدارت ہونے والے کونسل کے اجلاس میں ملک میں جاری لوٹ کھسوٹ، بدامنی، دہشت گردی اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ملک میں بھائی چارے اور اخوت و رواداری کا پیغام عام کیا جائے، تاکہ ملک میں قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے۔ کونسل کے رہنما ان خیالات کا بھی اظہار کرچکے ہیں کہ موجودہ صورت حال میں فوری طور پر نگران حکومت تشکیل دی جائے، تاکہ انتخابات ملتوی ہونے کے خدشات ختم ہوسکیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس آج ادارہ نورحق میں ہوگا، کونسل کے صدر مولانا سمیع الحق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کراچی میں جاری بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور امن وامان کی ابتر صورتحال پر تبادہ خیال کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کراچی کے دفتر ادارہ نور حق میں ہونے والے اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید، اہلسنت والجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی، شیخ رشید، حمید گل اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 225399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش