0
Tuesday 4 Dec 2012 20:48

کراچی بدامنی کی وجہ فرقہ واریت نہیں، دہشت گردی ہے، اے پی سی منعقد کریں گے، دفاع پاکستان کونسل

کراچی بدامنی کی وجہ فرقہ واریت نہیں، دہشت گردی ہے، اے پی سی منعقد کریں گے، دفاع پاکستان کونسل
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل نے کراچی میں بدامنی پر کل جماعتی کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کی جماعتوں کا سربراہی اجلاس چئیرمین مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں کراچی میں بدامنی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 16 ۔ دسمبر کو لاہور سے واہگہ بارڈر تک امن مارچ، 17 ۔ دسمبر کو لاہور میں امن کانفرنس اور 30 ۔ دسمبر کو کراچی میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی پاکستان آمد کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے سید علی گیلانی پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے بزرگ کشمیری رہنما کو سفر کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے واضح کیا کہ دفاع پاکستان کونسل غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے۔ اسے سیاسی بنانے سے اتحاد کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ انہوں نے کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں فوجی آپریشن کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سوات، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کا کیا فائدہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی کی وجہ فرقہ واریت نہیں، دہشت گردی ہے۔ ملک دشمن عناصر کو نکیل ڈالی جائے۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ملکی دفاع ہر شہری پر فرض ہے۔ فوج نے ملکی دفاع کا فریضہ سرانجام دیا ہوتا تو دفاع پاکستان کونسل کو سڑکوں پر نہ نکلنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو مساجد، مدارس، علما، طلبا اور مجاہدین سے نہیں دہشت گردی سے خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 217950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش