0
Friday 28 Dec 2012 20:04
قوم کو نجات ملنے تک دھرنا دیا جائیگا

ایسا نگران سیٹ اپ چلاوں گا کہ 65 سالوں میں کسی نے نہ چلایا ہوگا، طاہر القادری

ایسا نگران سیٹ اپ چلاوں گا کہ 65 سالوں میں کسی نے نہ چلایا ہوگا، طاہر القادری
 اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری سونپی گئی تو انکار نہیں کروں گا، ایسا سیٹ اپ چلاوں گا کہ 65 سالوں میں کسی نے نہ چلایا ہوگا۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے پاکستان اور قائداعظم کا جھنڈا پیچھے چھوڑ کر اپنے جھنڈے آگے لے آئی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کی بندوقوں سے آج تک کسی پر گولی نہیں چلی، ان کے آدمی بندوقیں صاف کرتے رہتے ہیں مگر چلانے کی نوبت نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن گھر بار بیچ کر انقلاب کیلئے آرہے ہیں، نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ انکار نہیں کریں گے اور ایسا سیٹ اپ چلائیں گے کہ 65 سالوں میں کسی نے نہ چلایا ہوگا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کی خواہش ہے کہ انتخابات منصفانہ ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں اینکر مبشر لقمان کے سوالوں کے جوات دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خارجہ پالیسی ایک ڈگمگاتی کشتی کی طرح چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا وہ بیروں ملک رہ کر پاکستان کے حالات سے غافل نہیں رہے، ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم ان کے ساتھ جنگ میں شریک ہے۔ ایم کیو ایم کے ایم پی ایز اور ایم این ایز میں کوئی جاگیردار اور وڈیرہ نہیں۔ ادھر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک مہناج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جب تک قوم کو نجات نہیں ملتی اس وقت تک اسلام آباد میں بیٹھیں رہیں گے۔

خبر کا کوڈ : 225864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش