0
Sunday 30 Dec 2012 20:08

شیخ امان اللہ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے صدر، پروفیسر ابراہیم خان جنرل سیکرٹری منتخب

شیخ امان اللہ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے صدر، پروفیسر ابراہیم خان جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا شیخ امان اللہ کو ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی صدر جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا تاسیسی اجلاس المرکز اسلامی میں مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں 27 مذہبی جماعتوں اور دینی مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد شیخ امان اللہ کو ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا صدر جبکہ پروفیسر ابراہیم خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ جس کا باقاعدہ اعلان ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ حسین احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرکز کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، علامہ عارف حسین واحدی ، عامر صدیقی، ڈاکٹر عبدالرئوف اور ابو شریف نے شرکت کی۔ صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب کے موقع پر کچھ وقت کیلئے ڈیڈ لاک پیدا ہوا، تاہم بعدازاں متفقہ فیصلہ ہوگیا۔

خبر کا کوڈ : 226539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش