0
Monday 31 Dec 2012 20:39

سانحہ مستونگ، رحمان ملک کے وزارت سے چمٹے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، علامہ مجتبیٰ حسینی

سانحہ مستونگ، رحمان ملک کے وزارت سے چمٹے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، علامہ مجتبیٰ حسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری امور جوانان علامہ سید مجتبیٰ حسینی نے مستونگ میں زائرین کی بسوں پر خودکش حملہ میں 35 افراد کی شہادت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو گئی ہے، رحمان ملک کا اب مزید وزارت سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پارا چنار سے کراچی اور گلگت سے کوئٹہ تک محب وطن اہل تشیع کا خون بہایا جار ہا ہے اور حکومت خاموش بنی بیٹھی ہوئی ہے۔ کبھی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بے گناہ عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی بسوں سے مسافروں کو اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کبھی بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے ذریعے نہتے لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک بھر بلخصوص بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے، کسی بھی شہری کی جان و مال محفوظ نہیں، اہل تشیع کیساتھ ساتھ دیگر مکاتب فکر کے بے گناہ مسلمان بھی آئے روز شہید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں صوبائی وزراء اور سابق وزیر اعظم محفوظ نہ ہوں وہاں عوام کے محفوظ ہونے کا اندازہ لگایا بآسانی جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں لیویز اہلکاروں کو نہایت بے دردی کیساتھ قتل کرنے والے انسان نہیں ہوسکتے بلکہ یہ انسانیت کے نام پر بدنما نشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی، مذہیبی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اور ادارے دہشتگردی کیخلاف متحد ہوجائیں تاکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 226612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش