0
Monday 31 Dec 2012 23:50

مستونگ میں زائرین کی بسوں پر خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وسیم اختر

مستونگ میں زائرین کی بسوں پر خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب اور ان سے پائی پائی وصول کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔ ملک کو بچانے کے لئے قوم آئندہ انتخابات میں موجودہ کرپٹ، ظالم اور امریکی غلام حکمرانوں کو مسترد کردے۔ ملک میں اللہ اور اس کے رسول(ص) کے سوا کسی کا ایجنڈا یا نظام کامیابی سے نہیں چل سکتا۔ وقت آگیا ہے کہ مخلص اور بے داغ قیادت کو آگے لایا جائے۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ18کروڑ عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہم اقتدار میں آکر مہنگائی، لوڈشیڈنگ، لاقانونیت اور پاکستان میں امریکی مداخلت کا خاتمہ کردیں گے۔

ڈاکٹر وسیم اختر نے مزید کہا کہ ملک میں دس لاکھ نئے روز گار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ تعلیم مفت دی جائے گی۔ امریکی مداخلت کا خاتمہ کرتے ہوئے ایسی پالیسیاں ترتیب دی جائیں گی جن سے ملک و قوم کاکھویا ہواوقار بحال ہو۔ ہمارے مختلف اوقات میں150سے زائد افراد منتخب ہوکر اسمبلیوں اور سینیٹ میں آئے الحمد للہ کسی ایک پر بھی پلاٹوں کی وصولی اور اختیارات کا ناجائز استعمال جیسے الزامات نہیں۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات کا التوا قبول نہیں، وہ تمام قوتیں جو الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں قوم ان کا محاسبہ کرے گی۔ مفاہمت کے نام پر قوم کو ساڑھے چار برس سے لوٹا جارہا ہے۔ اقتدار کی بندر بانٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ دریں اثنا ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مستونگ میں زائرین کی بسوں پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور نام نہاد امریکی جنگ کو خیر باد کہہ کر ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عملاً ناکام ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 226944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش