0
Thursday 3 Jan 2013 07:11

استعمار آج بھی حسینیت سے خوفزدہ ہے۔ یافث نوید ہاشمی

استعمار آج بھی حسینیت سے خوفزدہ ہے۔ یافث نوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر و مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آج استعمار ٹوٹنے والا ہے، شکست خوردہ استعمار اس وقت خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ استعمار کو سب سے زیادہ جس سے خطرہ ہے وہ حسینیت کے پیرو ہیں، اس وقت تک امریکہ اور اس کے حواریوں کو جہاں بھی شکست ہوئی ہے، اُن کا تعلق حسینی قافلے سے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کو لبنان میں بدترین شکست ہوئی، عراق میں امریکہ بُری طرح پھنسا ہوا ہے اور انشاءاللہ شام میں بھی امریکہ اور اس کے حواریوں کو شکست فاش ہوگی۔ پاکستان بھی اُس وقت تک ان طاغوتی طاقتوں سے نبرد آزما نہیں ہوسکتا جب تک امام حسین (ع) کی سیرت کو اپنایا نہ جائے۔ ہمارے حکمران امریکی غلامی میں اندھے ہو چکے ہیں، جس کے بعد وہ جس طرح چاہتا ہے ہمارے ملک کی سالمیت کی دھجیاں اُڑاتا ہے اور فرقہ واریت، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ان دہشتگردوں اور تکفیری گروپوں کی مدد کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 227627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش