0
Wednesday 9 Jan 2013 21:21

لانگ مار چ میں 5 روز باقی، منہاج القرآن کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

لانگ مار چ میں 5 روز باقی، منہاج القرآن کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ تحریک مہناج القرآن کے مرکزی ترجمان عمر ایاز عباسی نے وفاقی و صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب اور وفاقی حکومت کے ایما پر تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا گیا ہے جو حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ شب ملک کے مختلف حصوں میں اسپیشل برانچ کی طرف سے چھاپے مارے گئے اور کئی مقامی رہنماوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے لانگ مارچ کو ناکام نہیں بناسکتی اور نہ ہی عوام ان چیزوں سے گھبرانے والے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز رحمان ملک کی طرف سے شرکاء کیلئے جاری کی گئی ہدایات کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ اس کا فیصلہ اسلام آباد پہنچ کر ہی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 229520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش