0
Wednesday 9 Jan 2013 12:30

لانگ مارچ، ٹرانسپورٹرز انتظامیہ کی دھمکیوں میں نہ گھبرائیں، غلام حسین جوڑا

لانگ مارچ، ٹرانسپورٹرز انتظامیہ کی دھمکیوں میں نہ گھبرائیں، غلام حسین جوڑا
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی کوآرڈینیٹر ملک غلام حسین جوڑا، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر ملک یار اور منہاج یوتھ کے صدر نوید ٹوانہ نے انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو عوامی مارچ کے لئے ٹرانسپوٹ نہ دینے کے لئے ہراساں کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے عوامی مارچ کو ناکام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کسی کی دھمکیوں میں آنے سے پہلے یاد رکھیں کہ عوامی مارچ کو جو لوگ ناکام کرنا چاہتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو پیٹرولیم کی تین گناہ قیمت وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے عوام سے بنیادی حقوق چھین لیے ہیں۔ جنہوں نے غریبوں کو خود کشیوں اور غریبوں کو اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ محب وطن افراد اسلام آباد پہنچ گئے تو ہمارے تخت و تاج سلامت نہیں رہیں گے۔ اور عوام ہم سے ہونے والے ہر جرم کا حساب لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مشن ہے کہ عوام کی طاقت سے آئین کی بالادستی ہو اور عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق دیئے جائیں کیونکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ لیکن موجودہ سسٹم نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان سب کچھ چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آسائش فراہم کرنا اور معیار زندگی کو بلند کرنا تو کجا عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے روٹی کپٹرا اور مکان کا نعرہ لگا کر ووٹ لیے جاتے ہیں اور حکومت میں آکر عوام سے وعدہ پورا کرنے کی بجائے ان کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا نظام ہی کرپٹ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نظام کی تطہر چاہتے ہیں۔  
خبر کا کوڈ : 229399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش