0
Sunday 4 Apr 2010 10:37

اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا ڈھنڈورا صدا بصحرا ہو گیا،احمدی نژاد

اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا ڈھنڈورا صدا بصحرا ہو گیا،احمدی نژاد
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے طاقتور ایران کا مطلب یہ ہے کہ ایران ان قوموں کے لئے جو عزت،آزادی اور عدل وانصاف کی خواہاں ہیں ایسی پناہ گاہ ہے جسے کبھی شکست نہیں ہوسکتی۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کے جنوب مشرقی علاقے سیرجان میں آئيرن پیلٹ کارخانے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ عالمی مالیاتی بحران کے نتیجےمیں بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی جبکہ صرف ایران اور چند ديگر ممالک کو مالیاتی بحران سے کم سے کم نقصان پہنچا ہے۔
صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ اس بحران میں بہت سے ملکوں کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے ہاتھ دھونا پڑا اور شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا جیسا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ امریکہ میں بے روزگاروں کی تعداد پندرہ ملین ہو چکی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ مغربی ممالک یہ تصور کر رہے تھے کہ ایران بھی بے روزگاری،دیوالیے پن اور کارخانوں کے بند ہونے نیز سرمایہ کاری کے رک جانے کا شکار ہو جائے گا۔لیکن سنگین ترین عالمی مالیاتی بحران اور سامراجی ملکوں کی جانب سے شدید اقتصادی بائيکاٹ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئي نقصان نہيں پہنچا۔ 
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ قوم،ماہرین اور ایران کے چاہنے والوں کی بلند ہمتی نے مالی مالیاتی بحران سے پیدا ہونے والے مسائل کو بے اثر کر دیا۔صدر جناب احمدی نژاد نے صہیونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں دھنڈورا پیٹا گيا تھا کہ صیہونی حکومت ناقابل تسخیر ہے،لیکن صیہونی حکومت کو دوبار پہلی مرتبہ لبنان میں اور دوسری مرتبہ غزہ میں شکست ہوئي ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی تاريخ جرائم اور قتل وغارتگری سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ھدف سامراجی نظام کے نظریات کو ناکام بنانا ہے۔
 اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی پابندیوں سے نقصان کی بجائے تہران کو فائدہ ہو گا۔تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ عالمی اقتصادی پابندیوں سے ایران کو اپنی مصنوعات پر انحصار کرنا پڑے گا جس سے ایران مزید خود انحصار ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 23034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش