0
Tuesday 15 Jan 2013 22:53
سانحہ کوئٹہ کیخلاف عراق میں بھی احتجاجی مظاہرے

حکومت پاکستان شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے، آیت اللہ بشیر نجفی

حکومت پاکستان شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے، آیت اللہ بشیر نجفی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے شہر نجف اشرف کے دینی مدرسے کے سینکڑوں طلاب نے پاکستان میں شیعہ نسل کشی اور کوئٹہ سانحے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عراقی خبر رساں ادارے کے مطابق نجف اشرف کے دینی مدرسے کے سینکڑوں پاکستانی اور عراقی طلاب نے نجف اشرف میں احتجاجی ریلی نکالی اور پاکستان میں شیعہ قتل عام کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر آیت اللہ بشیر نجفی نے کوئٹہ سانحے میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی شہریوں بلخصوص شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ دوسری جانب صدر گروپ کے سربراہ سید مقتدا صدر نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کا نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 231585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش