0
Saturday 19 Jan 2013 01:18

حضرت امام حسین (ع) نے یزید کیساتھ مذاکرات نہیں کئے تھے، لانگ مارچ پر عوامی ردعمل

حضرت امام حسین (ع) نے یزید کیساتھ مذاکرات نہیں کئے تھے، لانگ مارچ پر عوامی ردعمل
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسین (ع) کا نام لیکر عوام کو دھرنے میں شامل کیا اور کربلا کے واقعہ سنا کر عوام کو صبر و جمیل کی تلقین کرنے والے خود حکومتی ٹولے میں جا بیٹھے ہیں۔ حضرت امام حسین (ع) نے یزید کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے تھے۔ انہوں نے حق کی خاطر اپنی اور اپنے جانثار ساتھیوں کی جانوں کا نذرانہ دیکر واقعہ کربلا میں تا قیامت تک ایک مثال قائم کی ہے۔ سرگودھا کے عوامی و سماجی حلقے اور بعض سیاسی رہنمائوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) نے یزید کیساتھ مذاکرات نہ ثابت کیا تھا کہ وہ حق اور سچ کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اور انہوں نے میدان کربلا میں 10 یوم سے زائد بھوک، پیاس کاٹ کر یہ ثابت کیا کہ حق کی خاطر جان بھی چلی جائے تو پرواہ نہیں۔ مگر ڈاکٹر طاہر القادری نے چار دن میں تمام آسائشوں سے آراستہ بم پروف کنٹینر میں تمام دنیاوی سہولتوں کا جس طرح مزا لیا، وہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے دلوں میں بسیرا کرگئی ہے۔ صرف اقتدار کی خاطر قادری صاحب سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 232433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش