0
Monday 21 Jan 2013 09:11

بلوچستان میں گورنر راج آئینی ہے، مولانا فضل الرحمان مخالفت نہ کریں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

بلوچستان میں گورنر راج آئینی ہے، مولانا فضل الرحمان مخالفت نہ کریں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج آئینی ہے، مولانا فضل الرحمان مخالفت نہ کریں۔ لاہور کی جامع مسجد صاحب الزمان کرشن نگر میں شہداء کوئٹہ کی مجلس ترحیم سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی خیبر پختونخواہ اور کراچی سے مختلف ہے، سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی مبینہ طور پر دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے تھے۔
 
اُن کا کہنا تھا کہ سوائے مولانا فضل الرحمان کے گورنر راج کا کوئی بھی مخالف نہیں، ایوان کے اندر تبدیلی لانے کے دعویدار جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کی پارلیمانی پارٹی یہ کام پانچ سال میں کیوں نہ کرسکی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کا لانگ مارچ اور دھرنا دونوں کامیاب رہے، اور مجلس وحدت مسلمین کو استعمال کرنے کی بات حقائق کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک منہاج القرآن سمیت تمام محب وطن قوتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے، اور ان کی جماعت انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 233107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش