0
Tuesday 22 Jan 2013 21:23
صاحبزادگان تحریک منہاج القرآن کے امور کی نگرانی کرتے رہینگے

ڈاکٹر طاہر القادری کا خاندان سمیت انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

ڈاکٹر طاہر القادری کا خاندان سمیت انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خاندان سمیت انتخابات میں حصہ نہ لینے اور پاکستان عوامی تحریک کو فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ وہ موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، اس لئے خاندان کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں، لیکن ان کے صاحبزادگان تحریک منہاج القرآن کے امور کی نگرانی کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لانگ مارچ کو معتدل اور جمہوری پاکستان کے عوام کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے نے سیاست میں بنیادی تبدیلی کی۔ انہوں نے مینار پاکستان پر میلاد کانفرنس کی اجاز ت نہ دینے پر حکومت پنجاب کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈاکٹر طاہرالقادر ی نے کہا کہ 1993ء سے منعقد ہونے والے اجتماع کو روکنا جمہوریت کی نفی ہے۔ 
 
دیگر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ وہ یا ان کے خاندان کا کوئی فرد آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔ پاکستان عوامی تحریک اپنے سیاسی سفر میں آزاد ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ فوج آتی تو نہ جمہوریت بچتی نہ امن۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ ہوا تو عوامی تحریک آگے آئے گی، جو اپنے سیاسی سفر میں آزاد ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دستور میں اہلیت کی شرائط سب کو یاد ہوگئی ہیں۔ لانگ مارچ کے سو فیصد مقاصد حاصل کرلیے۔
خبر کا کوڈ : 233642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش