0
Friday 1 Feb 2013 09:34

کراچی، فائرنگ سے مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 2 افراد ہلاک

کراچی، فائرنگ سے مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 2  افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مین شاہراہ فیصل پر نرسری برج کے قریب تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی سوزوکی ہائی روف پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین علماء کرام موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں جامعہ بنوری ٹاﺅن کے رئیس دارالافتاء مفتی عبدالمجید دین پوری، مفتی محمد صالح اور حسان علی شاہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک جام ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مفتی عبدالمجید دین پوری روزانہ جامعہ مسجد بنوری ٹاﺅن سے جامعہ درویشیہ میں درس کیلئے جاتے تھے۔ بعد ازاں مفتی عبدالمجید دین پوری اور مفتی محمد صالح کی نماز جنازہ جامعہ بنوری ٹاﺅن میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے وزیر داخلہ رحمان ملک نے بیان دیا تھا کہ آئندہ ماہ کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا اور گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے بیان کا اعادہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 236244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش