0
Friday 1 Feb 2013 10:41

کراچی بدامنی میں کالعدم جماعتوں سمیت جماعت اسلامی کے بھی سابق لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک

کراچی بدامنی میں کالعدم جماعتوں سمیت جماعت اسلامی کے بھی سابق لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔ سینیٹ میں ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں اور کالعدم تنظیمیں ان کی آلہ کار ہیں، کراچی کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کے سابق لوگ ملوث ہیں۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے تاہم کسی کے خلاف بڑی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کوئی بات اپنی طرف سے نہیں کی وہی بات کہی جس کی مصدقہ رپورٹ انہیں انٹیلی جنس اداروں سے ملیں کیونکہ عوام تک صحیح بات پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے۔ سینیٹ کو بریفنگ سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامران فیصل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، موت کی وجہ جاننے کے لئے کامران فیصل کی قبر کشائی کرکے ان کی باقیات کے نمونے لئے جائیں گے جو پاکستان اور بیرون ملک کی لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 236411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش