0
Saturday 2 Feb 2013 21:57

پشاور، سانحہ ہنگو کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور، سانحہ ہنگو کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن، مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور، بنگش اسٹوڈنٹس سوسائٹی، یوتھ آف پارا چنار اور انصار الحسین کے زیر اہتمام سانحہ ہنگو کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے  بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے ہنگو دھماکہ میں ملوث عناصر کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقررین نے ہنگو بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو بم دھماکہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ بے گناہ نمازیوں پر بم دھماکہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آئے روز بے گناہ شہریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ سانحہ ہنگو میں اہلسنت اور اہل تشیع کا خون ناحق بہایا جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ملک میں امن قائم نہیں کر سکتی تو بتادے عوام اپنا تحفظ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مظاہرہ میں اہلسنت طلباء نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ’’شیعہ سنی بھائی بھائی۔ دہشتگردی، مردہ باد۔ ناکام حکومت مردہ باد۔ بند کرو بند کرو، دشہتگردی بند کرو۔‘‘ کے نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 236710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش