0
Monday 4 Feb 2013 17:26

فیصل آباد، چیمبر آف کامرس میں محفل میلاد مصطفی (ص) کا انعقاد

فیصل آباد، چیمبر آف کامرس میں محفل میلاد مصطفی (ص) کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گزشتہ روز محفل میلاد مصطفیٰ (ص) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیمبر کے نائب صدر چوہدری محمد بوٹا و ممبران، قاری محمد مسعود احمد حسان، قاری منظور الکونین، سہیل بن رشید اور ذوالفقار علی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ محفل میلاد کے موقع پر عمارت کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ محفل میلاد کے شرکاء کی جانب سے آقائے دو جہاں محمد مصطفیٰ (ص) کے حضور نعتوں اور درود پاک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ چیمبر کے نائب صدر چوہدری محمد بوٹا نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درود پاک کی محفلوں کا انعقاد کرنا جہاں ڈھیروں ثواب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے وہیں اس سے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کا جوش و جذبہ بھی مصمم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر مشکلات چاہے وہ انفرادی ہوں یا اجتماعی ان کی سب سے بڑی وجہ سیرت محمد مصطفیٰ (ص) سے دوری ہے۔ قاری محمد مسعود حسان کا کہنا تھا کہ آقا (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ (ص) کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے اور کائنات میں رہنے والوں کے لئے آپ (ص) کی ذات رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی سیرت پر چلیں اور اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔
خبر کا کوڈ : 237058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش