0
Thursday 15 Apr 2010 21:54

پاک بھارت مذاکرات کو ممبئی حملوں سے منسلک کرنا درست نہیں،دفتر خارجہ

پاک بھارت مذاکرات کو ممبئی حملوں سے منسلک کرنا درست نہیں،دفتر خارجہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے قانونی معاملے کو پاک بھارت مذاکرات کی بحالی سے منسلک کرنا درست نہیں،بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کیلئے روڈ میپ بھارت کے حوالے کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں پاک بھارت وزراء اعظم کے مصافحہ میں گرمجوشی نظر آئی تھی،سارک سربراہ کانفرنس پر بھوٹان میں پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کے امکان پر ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم گیلانی 19 سے 22 اپریل تک فرانس اور اسپین کا سرکاری دورہ کریں گے جبکہ 21 اپریل کو پاک،ای یو سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔عالمی جوہری کانفرنس کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار طالبان رہنماؤں سے تفتیش جاری ہے اور ان کی حوالگی کا فیصلہ ملکی قانون کے مطابق کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 23767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش