0
Thursday 7 Feb 2013 10:02

لاہور، انقلاب اسلامی کی تصویری نمائش کا افتتاح، ایرانی قیادت کی جرات باقی اسلامی ممالک کے لئے قابل تقلید ہے، رانا ثنا اللہ خان

لاہور، انقلاب اسلامی کی تصویری نمائش کا افتتاح، ایرانی قیادت کی جرات باقی اسلامی ممالک کے لئے قابل تقلید ہے، رانا ثنا اللہ خان
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے زیراہتمام انقلاب اسلامی کی 34 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ماہ دۃ فجر کی تقریبات کے سلسلے میں الحمرا ہال مال روڈ پر تصویری نمائش اور ایرانی فلموں کی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کیا۔ جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک چودھری عبدالغفور، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ نوبہار شاہ، رکن پنجاب اسمبلی اسما ممدوٹ، مسعود صالحی، سابق جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور دیگر شریک تھے۔ نمائش کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے نمائش میں ایرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے اقدامات اور اس میں رکھی گئی اشیائے کو سراہا۔ 

رانا ثنا اللہ خان نے انقلاب اسلامی ایران کی 34 ویں سالگرہ پر ایرانی قوم اور قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ جنہیں باہمی ثقافتی سرگرمیوں اور وفود کے تبادلے سے مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی اسلامی ممالک بھی ایران کی تقلید کریں۔ 

بعدازاں رانا ثنا اللہ خان نے ایرانی فلموں کی اردو ڈبنگ بھی شائقین کے ہمراہ بیٹھ کر دیکھی اور فلمی معیار کو سراہا۔ یہاں موجود لوگوں نے بھی ایرانی فلموں کے موضوعات اور پروڈکشن کے معیار کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 237723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش