0
Thursday 7 Feb 2013 21:48

ایم ڈبلیو ایم کے اعلٰی سطحی وفد کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم کے اعلٰی سطحی وفد کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلٰی سطح کے وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی قیادت میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ محمد اقبال بہشتی اور پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری شامل تھے، اسپیکر چیمبر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان حکومت کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طے پایا کہ اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک ہفتہ قبل بلوچستان حکومت بحال کر دی جائے گی۔ تاہم اسے اتنی ہی مہلت دی جائے گی کہ وہ صرف نگران وزیراعلٰی کا اعلان کرسکے۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان حکومت کی بحالی کی صورت میں اسلم رئیسانی، علی مدد جتک اور عاصم خورد گیلو کو کسی بھی صورت میں حکومت کا حصہ نہیں بننے دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 237917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش