0
Friday 8 Feb 2013 14:40

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ جاری، معروف قانون دان ملک جرار حسین فائرنگ سے شہید

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ جاری، معروف قانون دان ملک جرار حسین فائرنگ سے شہید

اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج گلبہار کے علاقہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے معروف قانون دان ملک جرار حسین ایڈووکیٹ کو شہید کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملک جرار حسین اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جارہے تھے کہ گلبہار نمبر 1 کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے، جبکہ دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شہید ملک جرار حسین کو ہائیکورٹ کا جج بھی نامزد کیا گیا تھا۔ شہید ریٹائرڈ فوجی افسر عسکری کے بھتیجے تھے۔ شہید جرار حسین کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے گلبہار نمبر 1 میں ادا کی جائے گی۔ 

خبر کا کوڈ : 238102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش