0
Monday 11 Feb 2013 00:01

پارا چنار، بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک نوجوان شہید

پارا چنار، بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں بارودی سرنگ کے دھماکہ کے باعث ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق 19 سالہ انتظار حسین ولد فقیر حسین سرحدی علاقے مالی خیل کی پہاڑی کی طرف جارہا تھا کہ کچے راستے میں نصب بارودی سرنگ پر اس کا پاوں آگیا۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اس علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پولیو ٹیم کے دو رضار کار جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 238662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش