0
Tuesday 18 Dec 2012 20:07

پاراچنار، کاگہ واگہ واقعہ میں مطلوب مبینہ ملزمان کے گھر مسمار کر دیئے گئے

پاراچنار، کاگہ واگہ واقعہ میں مطلوب مبینہ ملزمان کے گھر مسمار کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں 10 دسمبر کے واقعہ کے ردعمل کے طور پر دو افراد مرتضی حسین ولد مرحوم وہاب علی اور تاج علی عرف تاجو کے گھر مسمار کر دیئے گئے۔ ملزمان میں سے ایک کا تعلق میرباخیل اور دوسرے کا تعلق الخ کلے سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج منگل کو 12 بجے کے قریب پولیٹیکل حکام نے کرم لیوی فورس اور ایف سی کی بھاری نفری کو ساتھ لے کر مبینہ ملزمان کے دیہات کا محاصرہ کیا اور اسکے بعد مقامی مشران کے تعاون سے ملزمان کے گھروں کو مسمار کر دیا۔ 
واضح رہے کہ 10 دسمبر کو کاگہ واگہ (ھندو ڈھنڈ) کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے بوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سنی بنگش قبیلے کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقائی ذمہ داری کے تحت وقوعہ کے آس پاس آبادی سے کافی تعداد میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ چنانچہ سرہ گلہ، لوئر کڑمان اور مالی خیل سے کافی تعداد میں لوگوں کو گرفتار اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 222535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش