0
Wednesday 13 Feb 2013 15:59

امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے متحد ہوچکے ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے متحد ہوچکے ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ ملک میں کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو منافع بخش ہو۔ میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اہم سیٹوں پر جیالوں اور متوالوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن ووٹ کے بدلے نوکری دینے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ موقع پرست حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ اگر18کروڑ عوام نے تمام تروابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے نمائندے منتخب نہ کیے تو یہی کرپٹ اور امریکی غلام ٹولہ پھر سے اقتدار پر قابض ہوجائے گااور بدترنتائج کاسامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی آزادی، خودمختاری اوربقاء کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔ حکمرانوں نے چند ڈالروں کے عوض پاکستان کو امریکی کالونی بنادیا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے متحد ہوچکے ہیں۔ اگرپاکستانی حکمرانوں نے اپنی غلامانہ روش نہ بدلی تو آنے والی نسلیں بھی ان کو معاف نہیں کریں گی۔ جتنانقصان امریکی نام نہادمفاداتی جنگ میں پاکستان اور اس کے عوام کا ہوا ہے اتنا کسی اور ملک کا نہیں ہوا۔
 
انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ عوام ملک عزت اور وقار کا جنازہ نکالنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیں۔ عوام نے جھولیاں بھر بھر کر جن لوگوں کو ووٹ دیے آج انہی کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں۔ بے روزگاری کی شرح آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ معیشت کا پہیہ آگے کے بجائے پیچھے کی طرف چل رہا ہے۔ سرمایہ ملک میں آنے کی بجائے باہر جارہا ہے جبکہ حکمران آخری موقع سمجھ کر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ جوجتنا بڑا چور ڈاکو اور لٹیرا ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دیاجاتا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستانی قوم پر غیر ملکی قرضوں کے بوجھ میں11,900روپے فی کس اضافہ ہوا ہے۔ مارچ2008میں غیر ملکی قرضوں کی مجموعہ مالیت45.792ارب ڈالرز تھی جو ستمبر2012تک بڑھ کر66.243ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

خبر کا کوڈ : 239317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش