0
Monday 18 Feb 2013 20:12

کوئٹہ میں قتل و غارت موجودہ حکمرانوں کے منہ پر یزیدی طمانچہ ہے، جمعیت علماء پاکستان

کوئٹہ میں قتل و غارت موجودہ حکمرانوں کے منہ پر یزیدی طمانچہ ہے، جمعیت علماء پاکستان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور علماء و مشائخ کونسل صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین الہاشمی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ضلعی دفتر جامعہ محمدیہ غوثیہ ہریپور میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی عاملہ شوری ٰ کے علاوہ تحصیل غازی تحصیل خانپور اور تحصیل ہریپور کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی نگرانی ضلعی صدر حافظ عبدالخالق اعوان جنرل سیکرٹری علامہ تنویر حسین ربانی نے کی شرکاء اجلاس سے دوران خطاب ڈاکٹر ممتاز الہاشمی نے کہا موجودہ حکمرانوں نے ملک کے اندر قتل و غارت اور وحشت کی ریکارڈ مثال قائم کر دی ہے ایک ماہ پہلے 86 لاشوں کے ہمراہ بلوچستان کے اہل تشیع کا احتجاج صرف برائے نام گورنر راج کے نفاذ تک رہا جبکہ کہ 86 بے گناہ اہل تشیع کے قتل میں ملوث ایک دہشت گر بھی گرفتار نہ کیا گیا اور اب دوبارہ دلخراش واقعہ پیش آیا ہے کہ انہی دہشت گردوں نے دوبارہ بڑا حملہ کرکے شیعوں کا قتل عام سفاکانہ انداز میں کیا ہے۔ کراچی، پشاور، گلگت اور کوئٹہ میں قتل و غارت موجودہ حکمرانوں کے منہ پر یزیدی طمانچہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 240699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش