0
Wednesday 21 Apr 2010 10:57

محترمہ بےنظیر کو باقاعدہ منصوبے کے تحت راستے سے ہٹایا گیا،حمید گل

محترمہ بےنظیر کو باقاعدہ منصوبے کے تحت راستے سے ہٹایا گیا،حمید گل
اسلام آباد:اسلام  ٹائمز-روزنامہ نوائے وقت کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کو باقاعدہ منصوبہ کے ساتھ راستے سے ہٹایا گیا۔اس عمل میں امریکہ نے مشرف کا ساتھ دیا،مشرف کے غیر آئینی اقدامات پر ان کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وقت نیوز کے پروگرام ”بروقت“ میں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے محترمہ سے ذاتی اختلافات کبھی نہیں رہے البتہ نظریاتی ہو سکتے ہیں۔ایک سوال پر حمید گل نے کہا کہ آئی ایس آئی فزیکل سکیورٹی فراہم نہیں کرتی،یہ کسی اور کا کام ہے،مشرف کا بےنظیر سے پیچ اپ کرانا غلط کام تھا جو امریکہ نے کروایا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا جرنیل جو بے ضرر قسم کے وزیراعظم ظفر اللہ جمالی اور چودھری شجاعت کو برداشت نہ کر سکا،وہ امریکہ کے بھجوائے ہوئے ٹیکنوکریٹ شوکت عزیز کو مجبوراً برداشت کرتا رہا،تاہم وہ بےنظیر کو کیسے برداشت کر سکتا تھا۔
 امریکہ نے مشرف کو یقین دلایا تھا کہ بےنظیر آپ کے لئے مسئلہ نہیں بنیں گی،لیکن بےنظیر نے اس بات پر عمل نہ کیا،جس وجہ سے خود امریکہ بھی بےنظیر کو راستے سے ہٹانے میں ملوث ہو گیا۔ حمید گل نے کہا کہ محترمہ کو مناسب سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر مشرف ان کے قتل کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو میں حمید گل نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں شامل کرنا زیادتی ہے، بےنظیر قتل کی تحقیقات آزاد جوڈیشل کمشن سے کرائی جائے،رحمان ملک کی برطرفی کی ریٹائرمنٹ میں تبدیلی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت یو این او کی رپورٹ میں شامل افراد کےخلاف کارروائی نہیں کر رہی بلکہ انہیں انعام سے نواز رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 24137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش