0
Friday 22 Feb 2013 01:04

کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، جسٹس دوست محمد

کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، جسٹس دوست محمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ آمروں نے ریاستی اداروں کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا، قومی چیلنجز کے مقابلے کیلئے متحد ہوکر منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ پشاور میں کورٹس رپورٹرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ درجنوں ناکوں اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات ان اداروں کی ناکامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے دشمن کے مقابلے میں متحدہونا ہوگا۔ انہوں نے کہ آمریت نے ریاستی اداروں کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، قائداعظم کی وفات کے بعد سازشیں شروع ہوئیں اور 60 سالوں سے ہم بھٹکے ہوئے ہیں۔ ملک کو بحران کا سامنا ہے لیکن قیادت کو کوئی پرواہ نہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی کئی جگہوں کو صحافیوں کیلئے نو گو ایریاز بنادیا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہاں کچھ غلط ہورہا ہے جسے چھپایا جارہا ہے۔ جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ جسٹس دوست محمد خان نے مزید کہا کہ عدلیہ اکیلے زیادہ دیر تک ملکی اداروں کو درست کرنے کا کام نہیں کرسکتی، ہرکسی کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔ اس لئے انتخابات وقت پرہونا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 241553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش