0
Saturday 23 Feb 2013 00:09

سعودی عرب اور قطر شام میں دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، شامی سائبر فوج

سعودی عرب اور قطر شام میں دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، شامی سائبر فوج
اسلام ٹائمز۔ شام کی سائبر فوج نے ایسی دستاویزات حاصل کرلی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور قطر لبنان میں سعد حریری کی پارٹی کے ذریعے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔ شام کی سائبر فوج نے یہ دستاویزات انٹرنیٹ پر جاری کی ہیں۔ شام کی سائبر فوج نے خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کے سفارتی انٹرنیٹ نیٹ ورکس پر حملے کرکے یہ دستاویز حاصل کی ہیں۔ ان دستاویزات میں انقرہ میں قطر کے سفارتخانے کی جانب سے قطر کے نائب وزیر خارجہ کے نام ایک خفیہ پیغام ہے، جس میں اس سفارتخانے کے ایک اعلٰی عہدیدار کی خلیج فارس کے ایک ملک کے سفارتکار نیز شام کے مخالف ایک گروہ کے سرغنہ کی ملاقات کی تفصیلات درج ہیں۔ ان دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ قطر اور سعودی عرب، لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کی پارٹی کے ذریعے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو ہتھیار پہنچا رہے ہیں۔
 
واضح رہے کہ شام نے سعد حریری اور ان کے ساتھیوں عقاب صقر اور لوی مقداد کو شام کے دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا اور یہ حکم بین الاقوامی پولیس انٹرپول کو بھی دیا گيا ہے۔ ادھر پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک مالی کے شہر گاؤ کے مئیر سادو دیالو نے کہا ہے کہ مالی میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو قطر کی مالی حمایت حاصل ہے اور اس دہشتگردوں کے خلاف جنگ کرنے والے فرانس کو بھی اس کا علم ہے۔ قطر نے انیس سو اسی میں مالی کے دہشتگردوں کے لئے کیمپ بنائے تھے اور جنہیں وہ مالی امداد دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقات کے مطابق پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہ لشکر طیبہ کو بھی سعودی عرب اور قطر کی مالی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 241725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش