0
Friday 26 Apr 2024 21:18

اسرائیل کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، حماس

اسرائیل کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء "غازی حمد" نے کہا کہ صیہونیوں کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رفح پر آپریشن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ غازی حمد نے کہا کہ حماس پر مزاکرات میں دباو بڑھانے کے لئے رفح کارڈ بے فائدہ ہے۔ اس سے حماس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے رفح میں داخل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے تو حماس بھی اس رژیم سے لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ واضح رہے کہ بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ صیہونی عہدیدار رفح پر حملے کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں مگر وہ اس شہر پر حملے کی دھمکیاں دے کر حماس پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں۔

آپریشن طوفان الاقصیٰ سے قبل اسرائیلی حکام بالا کا دعویٰ تھا کہ غزہ سے ایک قلیل مدت میں حماس کا خاتمہ کر دیں گے اور صیہونی قیدیوں کو اس تنظیم کی قید سے چھڑوا لیں گے۔ تاہم 200 روز گزرنے کے بعد بھی ابھی تک انہیں اپنے کسی ہدف میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے رفح پر صیہونی حملے کے پروپیگنڈے پر مبنی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب کو دلچسپی ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے میں کامیابی کی صورت میں رفح پر حملے کے ارادے پر نظر ثانی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش