0
Saturday 23 Feb 2013 13:15

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ محاذ بنانا ہوگا، ناصر شیرازی کی سلیم ضیاء سے ٹیلیفونک گفتگو

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ محاذ بنانا ہوگا، ناصر شیرازی کی سلیم ضیاء سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، اس کے خلاف وطن عزیز میں موجود تمام معتدل قوتوں کو مشترکہ محاذ بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سلیم ضیاء سے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کےخلاف ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہمارے ملک کو ناامنی کا شکار کر رکھا ہے، ملک کا کوئی بھی باشندہ چاہے وہ شیعہ ہو یا سنی، کسی سیاسی جماعت کا کارکن ہو یا پھر ایک عام شخص اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے شہداء کے لہو نے اس قوم پر یہ واضح کردیا ہے کہ خون کس طرح تلوار پر فتح حاصل کرتا ہے، ہمیں چاہیئے کہ پاکستان میں مظلوموں کے بہنے والے خون سے اس ملک کے عوام میں بیداری کی تحریک پیدا کریں اور یہ پیغام دیں اب دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عوام متحد ہوچکی ہے اور اس وطن سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے رہے گی۔

اس موقع پر سلیم ضیاء نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ہم سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، میں آپ کا اور آپ کی قیادت کا شہداء کے خانوادوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی کے خلاف سندھ کی عوام ثابت قدم رہے گی۔ سلیم ضیاء نے مزید کہا کہ حکومت نے اس ملک کو بیرونی قوتوں کی تجربہ گاہ بنا دیا ہے، ملک میں کرپشن، مہنگائی، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں کے واقعات عروج پر ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے ادارے اس کے تدارک کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اس ملک کو ناامنی سے نجات دینے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف تادیبی کارروائی کریں۔
خبر کا کوڈ : 241869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش