0
Sunday 24 Feb 2013 00:42

مصر میں اپوزیشن کا پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

مصر میں اپوزیشن کا پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مصر میں اپوزیشن پارٹی کے رہنما محمد البرادعی نے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ محمد البرادعی کا کہنا تھا کہ وہ دھوکہ دہی والے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ مصری صدر محمد مرسی نے سیاسی بحران کے حل کے لئے گذشتہ روز ہی پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ چار مرحلوں پر مشتمل يہ اليکشن اپريل ميں شروع ہوں گے اور جون ميں اپنے اختتام کو پہنچيں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق مصر کے حزب اختلاف کے رہنما البرادعی نے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصری حزب اختلاف کے اعلٰی رہنما محمد البرادعی نے آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی سالویشن فرنٹ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں اور ایک بڑا گروپ الیکشن کا بائیکاٹ چاہتا ہے۔ مصر میں پارلیمانی انتخابات 27 اپریل کو شیڈول ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق انتخابات کی تاریخ میں عیسائیوں کی تعطیلات کے درمیان میں آنے پر Coptic Church کے اعتراض کے بعد تبدیلی کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 242032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش