0
Tuesday 26 Feb 2013 20:33

صدر زرداری 2روزہ اہم سرکاری دورے پر کل ایران جائیں گے

صدر زرداری 2روزہ اہم سرکاری دورے پر کل ایران جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق، صدر آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو تہران جائیں گے جہاں وہ ایران کے صدر احمدی نژاد سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق، صدر مملکت کے دورہِ ایران کا مقصد دونوں ممالک کی اعلٰی سیاسی قیادت کے مابین علاقائی سلامتی اور عالمی امور سمیت دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہونگے۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کا دورہ پاک ایران قیادت کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ہے، صدر پاک ایران مشترکہ منصوبوں کو مکمل کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔ صدرمملکت جمعرات کو وطن واپس لوٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 242711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش