0
Friday 1 Mar 2013 04:57

حکومتی ایجنسیاں ماورائے آئین و قانون بے گناہ لوگوں کو اٹھا رہی ہیں، سید وسیم اختر

حکومتی ایجنسیاں ماورائے آئین و قانون بے گناہ لوگوں کو اٹھا رہی ہیں، سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جیالوں اور متوالوں کو نوازا گیا۔ ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی سلامتی کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔ ماورائے آئین و قانون ایجنسیاں بے گناہ لوگوں کو اٹھا رہی ہیں۔ لاپتہ افراد کا معاملہ دن بدن گھمبیر ہوتاچلاجارہا ہے۔ یہ شخصی آزادی کو سبوتاژ کرنے کی مترادف ہے۔ تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ علیحدہ صوبوں کے نام پر دونوں بڑی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ سرائیکی عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔ آئندہ انتخابات حکمرانوں کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوں گے۔
 
سید وسیم اختر نے کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مزید یونٹس کے قیام کے ساتھ بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو بھی بحال کرے گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ لسانی بنیادوں کی بجائے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے ہونے چاہئیں۔ قوم کو لسانی بنیادوں پر ملک کی تقسیم کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جتنے زیادہ انتظامی طورپر صوبے بنائیں جائیں گے وطن عزیز اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوگا۔ بھارت میں28، ایران میں31، افغانستان میں34، اٹلی میں109، ترکی میں81، فلپائن میں80، تھائی لینڈ میں76، امریکہ کی50ریاستیں ہیں جبکہ سنگاپور جوکہ پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ چھوٹا ملک ہے اس کے بھی5صوبے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 243265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش