0
Saturday 2 Mar 2013 23:01

مجلس مشاورت کی ہڑتال کال پر سرینگر میں ہر جانب سرخ رنگ

مجلس مشاورت کی ہڑتال کال پر سرینگر میں ہر جانب سرخ رنگ
اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی جماعتوں کے اتحاد ’’متحدہ مجلس مشاورت“ کی طرف سے دی گئی کال پر شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں سرخ ربن نصب کئے گئے جبکہ سڑکوں کو سرخ رنگ سے رنگ دیا گیا، اس دوران لبریشن فرنٹ کے اہتمام سے مدینہ چوک میں ایک گھنٹے تک ایک مشعل بردار احتجاجی دھرنا دیا گیا، تاہم پوری وادی کشمیر میں یک روزہ ہڑتال کے بعد معاملات زندگی دوبارہ بحال ہوئیں جس دوران دکانیں اور کاروباری ادارے و تجارتی مراکز کھلے رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتا رہا، متحدہ مجلس مشاورت کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے آج وادی بھر کے اضلاع، بڑے بڑے بازاروں اور اہم مقامات پر لوگوں نے سُرخ جھنڈے اور ربن لگا کر شہید محمد افضل گورو کی تختہ دار پر قتل کے خلاف محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی جسد خاکی اور باقیات کی کشمیر واپسی کے لئے احتجاج کیا، سٹی رپورٹر کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں دکانداروں نے اپنے دکانوں کے باہر سرخ ربن نصب کئے تھے جبکہ کئی نجی اور مسافر بردار گاڑیوں پر سرخ رنگ کے ربنوں کو آویزاں کیا گیا تھا۔
 
نمائندے کے مطابق لالچوک، مائسمہ بازار، بٹہ مالو، ہری سنگھ ہائی اسڑیٹ، سرائے بالا، مولانا آزاد روڑ، بڈشاہ چوک، گونی کھن، فیر ڈیل مارکیٹ، ریذیدنسی روڑ مارکیٹ کے دکانات اور شاپنگ سینڑوں پر سرخ رنگ کے کپڑوں کو لہرایا گیا تھا جبکہ گاڑیاں، آٹو رکھشا، ٹیکسیوں اور دوسرے ذرائع آمد و رفت بھی سرخ ربن سے لہو رنگ کشمیر کا منظر پیش کررہے تھے، لہو اور قربانیوں کی ترجمانی کے لئے جگہ جگہ لوگوں نے سڑکوں پر سرخ رنگ چھڑک کر احتجاج درج کیا، ادھر شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ کشمیر کے دوسرے اضلاع، پلوامہ، اسلام آباد، بڈگام، کپواڑہ، بارہمولہ، سوپور، رفیع آباد اور بانڈی پورہ علاقوں میں بھی سرخ جھنڈے اور رنگ چھڑک کر احتجاج کو درج کیا، کئی مقامات پر پولیس نے چھڑکے گئے سُرخ رنگ پر پانی اور سفید رنگ ڈال کر احتجاج کو زائل کرنے کی کاوشیں بھی کیں۔
خبر کا کوڈ : 243687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش