0
Monday 4 Mar 2013 21:58

مجلس مشاورت کی کال پر مقبوضہ کشمیر کے طول و ارض میں ہمہ گیر ہڑتال

مجلس مشاورت کی کال پر مقبوضہ کشمیر کے طول و ارض میں ہمہ گیر ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں کشمیری ریسرچ اسکالر کی پُراسرار موت کے خلاف آج متحدہ مجلس مشاورت کی کال پر وادی کشمیر کے طول و ارض میں ہمہ گیر ہڑتال سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جس کے دوران سرینگر کے قلب لالچوک اور دیگر کئی علاقوں سمیت شمالی و جنوبی کشمیر میں ہلاکت کے خلاف نوجوانوں نے پُرتشدد احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ پلوامہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے کرفیو جیسی پابندیاں عائد کیں، ادھر سخت سیکورٹی کے بیچ مقبوضہ کشمیر میں تازہ کشیدگی اور تناو کے باعث پولیس و بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہوئی شدید جھڑپوں لاٹھی چارج، ٹیر گیس شیلنگ اور پیلٹ بندوقوں کے استعمال سے متعدد پولیس اہلکاروں اور 5 سالہ بچے سمیت 20 سے زیادہ افراد مضروب ہوئے جبکہ شہر سرینگر سمیت حساس قصبہ جات میں چھاپہ مار کاررائیوں کے دوران درجنوں نوجوانوں کو سنگبازی کے الزامات میں گرفتار بھی کیا گیا، اس دوران پلوامہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں بھارتی فورسز نے عوامی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے علاوہ مکینوں کو ہراساں کیا۔
خبر کا کوڈ : 244214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش