0
Tuesday 5 Mar 2013 20:12

سانحہ عباس ٹاون میں اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد شہید اور 6 سے زائد زخمی

سانحہ عباس ٹاون میں اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد شہید اور 6 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ عباس ٹاون کراچی میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں اسکردو بلتستان سے تعلق رکھنے والے بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ عباس ٹاون کراچی میں شہید ہونے والوں میں اب تک تین شہداء جبکہ چھ زخمیوں کی اطلاع موصول ہو چکی ہے۔ شہداء کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد اسکردو روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ایک شہید کا اب تک  معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ شہداء میں شامل ہیں یا زخمیوں میں، کیونکہ ابھی تک ملبے کے نیچے دبے تمام افراد کو نہیں نکالا جا سکا۔
 شہداء میں اسکردو سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین، شگر سے تعلق رکھنے والے سید احمد شاہ، خپلو سے تعلق رکھنے والے صفدر حسین شامل ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں محمد یاسین، محمد بشیر کا تعلق کھرمنگ سے، احمد علی کا تعلق چھومک سے، حسنین کا تعلق کریس خپلو سے، سید مہدی شاہ کا تعلق روندو سے اور نواز کا تعلق شگر سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 244300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش