0
Thursday 7 Mar 2013 13:12

ایران، پاکستان کو مشترکہ کرنسی میں تجارت اور بجلی کی جلد از جلد فراہمی کی پیشکش

ایران، پاکستان کو مشترکہ کرنسی میں تجارت اور بجلی کی جلد از جلد فراہمی کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے گزشتہ روز فیڈریشن ہاؤس میں تاجروں کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گیس فراہمی کے لیے پائپ لائن سمیت ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے بھی تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن ایرانی بارڈر تک پہنچ چکی ہے اور 11 مارچ کو ہونے والے معاہدے کے بعد پاکستان میں بھی اس پائپ لائن پر کام شروع کردیا جائے گا۔ ایران سے آنے والی پائپ لائن سے جو گیس پاکستان کو ملے گی اس سے پاکستان کی ایک تہائی انرجی ضروریات پوری ہوسکیں گی۔ 

اس موقع پر طارق سعید، بیگم سلمیٰ احمد، میاں ناصر حیات مگوں،عبد الہادی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود دنیا بھر کے ممالک سے درآمدات و برآمدات کرنے کا تجربہ رکھتا ہے، ایران بھارت سے بھاری مقدار میں دو طرفہ تجارت کر رہا ہے اوربھارت کو آئل سپلائی کرتا ہے اور بھارت سے اپنی ضرورت کے مطابق اشیا درآمد کر لیتا ہے۔ تاہم ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایک کرنسی میں تجارت ہو تاکہ دوطرفہ تجارت بڑھ سکے۔ کیونکہ یکساں کرنسی میں تجارت کرکے پاک ایران تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے اور پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں لیکن ایران ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ہرطرح کی پابندیوں سے نمٹ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 244937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش