0
Friday 8 Mar 2013 13:31

بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کیلئے کوشاں ہے، علامہ ریاض شاہ

بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کیلئے کوشاں ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت وولر بیراج تعمیر کر کے آبی جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، اس بیراج کی تعمیر سے دریائے جہلم خشک ہو جائے گا جس کے پاکستانی زراعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ پاکستان پہلے ہی آبپاشی کے لیے پانی کی کمی کا شکار ہے، بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پابندی کرنی چاہیے، بھارت اگر پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا اور خطے میں امن بحال رکھنا چاہتا ہے تو اسے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت سے باز آ جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ دریائے جہلم کا پانی پاکستان کی معیشت اور زراعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،بھارت نے دریائے جہلم کے پانی پر کنٹرول کر لیا تو پورا ملک متاثر ہو گا۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں کے پانی پر بند باندھنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں بھارت پاکستان کو بنجر بنانے پر تلا ہوا ہے لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ حکومت کسی بھی اہم معاملے پر پہلے تو شترمرغ کی طرح ریت میں سر دبا کر بیٹھی رہتی ہے اور جب معاملہ سنگین ہو جاتا ہے تو یکدم ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث اکثر ہمارا کیس خراب ہو جاتا ہے اس لیے وولر بیراج کی تعمیر روکنے کے لیے پہلے والی غلطیوں سے اجتناب کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 245163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش