0
Monday 26 Apr 2010 13:31

اسرائیل دنیا میں منزوی ہو چکا ہے، سابق اسرائیلی وزیر خارجہ

اسرائیل دنیا میں منزوی ہو چکا ہے، سابق اسرائیلی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر خارجہ اور کادیما پارٹی کی سربراہ زیپی لیونی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اسرائیل عالمی سیاست میں اکیلا رہ گیا ہے اور گوشہ گیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں موجودہ اسرائیلی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی گوشہ گیری روز بروز بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
زیپی لیونی نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے دو خودمختار ریاستوں کے قیام کا منصوبہ اسرائیلی مفادات کے حق میں ہے اور اسرائیلی حکومت کو یہ منصوبہ تسلیم کر لینا چاہئے۔ اس وقت اسرائیل کی پارلیمنٹ کینسٹ میں کادیما پارٹی کے پاس 28 سیٹیں ہیں اور سب سے بڑی اپوزیشن جماعت سمجھی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 24524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش