0
Monday 11 Mar 2013 10:03

ہمارے مذہب میں ظالم ہونا لعنت ہے، مظلوم ہونا بری بات نہیں ہے، مولانا عامر عباس

ہمارے مذہب میں ظالم ہونا لعنت ہے، مظلوم ہونا بری بات نہیں ہے، مولانا عامر عباس
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں منعقدہ فہم دین سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ شیعیت معیار و کردار کا نام ہے۔ شیعیت ایک طاقت ہے، جس کا مظاہرہ ہم نے حالیہ دنوں میں اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ جب شیعہ قوم کے دھرنے نے وہ کام کر دکھایا جو چیف جسٹس نہ کرسکا اور شہداء کا خون بلوچستان حکومت کو بہا کر لے گیا۔ مولانا عامر عباس ہمدانی نے کہا کہ ہمارے مذہب میں ظالم ہونا لعنت ہے، لیکن مظلوم ہونا بری بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بابصیرت قیادت نے ملت تشیع کو طرح طرح کے حملوں سے بچا کر رکھا۔ ہمیں چاہیے کہ قیادت کا بھرپور ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 245902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش