0
Saturday 16 Mar 2013 20:52

پاکستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق، قرار داد پر بھارت کا ردعمل مضحکہ خیز ہے، آسیہ اندرابی

پاکستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق، قرار داد پر بھارت کا ردعمل مضحکہ خیز ہے، آسیہ اندرابی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف سے طرف سے شہید افضل گورو کی پھانسی کے خلاف پاس کی گئی قرار داد اور اس کی جسد کی واپسی کا مطالبہ پاس کرنے پر اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے اس معاملہ میں آواز اٹھایا جانا کشمیریوں کیلئے کافی حوصلہ بخش ہے، دختران ملت نے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے اس قرار داد کے متعلق اپنائے گئے رویے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی فریق ہے اور ریاست جموں و کشمیر میں بھارت جو مظالم ڈھا رہا ہے ان کے خلاف آواز اٹھانا پاکستان کا بنیادی و اخلاقی حق ہے، بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے پاس کردہ قرار داد کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کس منہ سے یہ کہہ رہا ہے کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے جب کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے بھارتی قبضہ کے خلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے، بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر کے حیثیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں جبکہ اس خطے کے عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنی مرضی سے الحاق کیا ہوا ہے اور وہ اپنی سیاسی حیثیت سے کافی خوش ہیں، وہاں کے عوام پاکستان کے خلاف علم بغاوت ا ٹھائے ہوئے نہیں جیسا کہ 1947ء سے ہی ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں ہے۔

دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھارت نے اگر چہ کئی بار لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کی لیکن اسے کبھی کامیابی نہ ہوئی، الٹے وہاں کے لوگ بھارت کے قبضے تلے پھنسے اپنے بھائیوں کیلئے فکر مند اور دعا گو ہے، وہ لوگ اپنی موجودہ صورتحال کو قابل فخر تصور کرتے ہیں، جب کہ کشمیر کا ہمارا حصہ 1947ء کے بعد سے ہی اپنی بدقسمتی پر نالاں ہے اور اپنی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی پاس کی گئی قرار دادیں بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کو متنازعہ تصور کر کے ہی پاس کی گئیں ہیں اس لئے بھارتی سیاست دانوں کی مکاری پر واویلا کرنے کے علاقہ کیا کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 246748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش