0
Saturday 16 Mar 2013 09:59

کرزئی کی تقریر اشتعال انگیز ہے، ایساف کے فوجی چوکس رہیں، جنرل جوزف

کرزئی کی تقریر اشتعال انگیز ہے، ایساف کے فوجی چوکس رہیں، جنرل جوزف
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں غیرملکی افواج (ایساف) کے کمانڈر جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ صدر حامد کرزئی کی حالیہ تقریر جس میں انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کی موجودگی کو برقرار رکھنے کیلئے امریکہ اورطالبان آپس میں ملے ہوئے ہیں، ایک اشتعال انگیز اقدام ہے، اورکہا ہے کہ ان کے اس بیان کی وجہ سے افغان فوجی بھڑک سکتے ہیں۔

ایساف فوجیوں کو بھیجی گئی ایک ای میل میں جنرل جوزف ڈن فورڈ نے مزید کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات میں اضافے کا ایک سبب شدت پسندوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ بھی ہے۔ اتوار کو حامد کرزئی نے امریکہ اور طالبان کیخلاف سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں 2014ء کے بعد خوف کے خدشات کے بیج بورہے ہیں۔ 

ملک بھر میں نشر ہونے والی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے نام پر ہونے والے بم دھماکے غیر ملکیوں کے مفاد میں تھے اور افغانستان میں ان کے مزید قیام کے حق میں تھے جو کہ ہمیں دھمکا کر انھیں افغانستان میں روکنے کیلئے کیے گئے تھے۔ انھوں نے یونیورسٹیوں کے کیپمس میں موجود غیر ملکی افواج کے کیمپ ہٹانے کا بھی حکم دیا تھا کیونکہ یہ کیمپ ان کے بقول طلبا وطالبات کو ہراساں کررہے ہیں۔ 
 
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر قیدیوں کی حوالگی کے معاملے میں تاخیر کے باعث کافی جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انھوں نے اس تاخیر کو افغان حکومت کو کمزور کرنے کی ایک کوشش قرار دیا۔ صدر حامد کرزئی نے وضاحت کی ہے کہ انھوں نے اپنی تقریر میں افغان امریکہ تعلقات کو درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے، اس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو تباہ کرنا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 246926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش