0
Tuesday 19 Mar 2013 22:59
مسلم لیگ (ق) نے قومی اسمبلی کا پہلا ٹکٹ جاری کر دیا

چوہدری برادران نے پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکنڈ لیڈر شپ کو بھیج دیا

چوہدری برادران نے پیپلزپارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکنڈ لیڈر شپ کو بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق نے پارٹی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر اتحاد توڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات میں چوہدری برادران نے بائیکاٹ کر دیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے آج گورنر ہاؤس میں مذاکرات ہونا تھے جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو حتمی شکل دی جانا تھی۔ مذاکرات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ، منظور وٹو اور دیگر رہنما موجود تھے تاہم مذاکرات کیلئے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے مذاکرات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکنڈ لیڈر شپ کو بھیج دیا۔ راجہ بشارت چوہدری ظہیر اور دیگر وفد نے پیپلز پارٹی سے بات چیت سے انکار کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا یہ اقدام اتحاد کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) نے انور علی چیمہ کو قومی اسمبلی کا پہلا ٹکٹ جاری کر دیا۔ چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے۔ الیکشن میں بھرپور قوت سے حصہ لیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے سابق وفاقی وزیر انور علی چیمہ کو این اے 67 سے پاکستان مسلم لیگ کا پہلا ٹکٹ دے کر پارٹی ٹکٹ دینے کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے سینئر رہنما و پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی، میاں منیر احمد اور طارق عزیز بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا آغاز کر دیا ہے، جنرل الیکشن میں ہم پوری قوت کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ چاروں صوبوں سے الیکشن میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں نے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کیلئے درخواستیں دی ہیں ان کا اسلام آباد میں مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 247849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش