0
Tuesday 19 Mar 2013 22:33

نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم، نوٹیفیکیشن جاری

نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے آٹھ ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعظم کیلئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی طرف سے پیش کردہ دو دو ناموں پر غور کرے گی۔ آٹھ رکنی پارلیمانی کمیٹی کیلئے وزیراعظم نے اپنی طرف سے فاروق ایچ نائیک، خورشید شاہ، غلام احمد بلور اور چوہدری شجاعت حسین کے نام دئیے ہیں جبکہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے خواجہ سعد رفیق، سردار یعقوب ناصر، مہتاب خان عباسی اور سینیٹر پرویز رشید کے نام پیش کئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی تین دن میں نگران وزیراعظم کے لئے متفقہ نام دے گی، تاہم اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائیگا، جہاں کمیشن تین روز میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے بھیجے گئے چار ناموں میں سے ایک نام بطور نگران وزیراعظم کا اعلان کرے گا۔ پارلیمانی کمیٹی کی مدت 20 مارچ سے 22 مارچ تک ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 247809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش