0
Wednesday 20 Mar 2013 18:29

ہماری منزل اسلام آباد نہیں اسلام ہے، صاحبزادہ فضل کریم

ہماری منزل اسلام آباد نہیں اسلام ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبائے اسلام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم پر متفق نہ ہونے والے قومی راہنماؤں نے قوم کو مایوس کیا ہے، نگران وزیراعظم کی نامزدگی پر پیدا ہونے والے ڈیڈلاک سے قومی قیادت کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، آئندہ الیکشن میں لوٹوں اور نوٹوں کی سیاست دفن ہو جائے گی، سنی تحریک کو واچ لسٹ سے خارج کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،سنی اتحاد کونسل اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، اس فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ صوفیاء کو ماننے والے پرامن ہیں، ملک کو اس وقت استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے اہل حق نبی(ص) کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں، ہماری منزل اسلام آباد نہیں اسلام ہے اور ہمارا ہدف انقلابِ نظامِ مصطفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن میں ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرے کیونکہ آئندہ الیکشن سے ملک کی زندگی اور موت وابستہ ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ چاروں صوبوں کی اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل ہو چاہیے تھیں،صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ ہونے کی وجہ سے پری پول رگنگ ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن حکومت کے آخری دنوں میں ہونے والے تقرر و تبادلے کا نوٹس لے۔ انجمن طلبائے اسلام کے وفد میں شہزادہ بٹ، محمد اکرم رضوی، منیر مصطفائی اور دیگر شامل تھے۔ وفد کی قیادت سیّد جواد الحسن کاظمی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 248045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش