0
Thursday 21 Mar 2013 23:13

متنی، بڈھ بیر اور ایف آر پشاور میں گرینڈ آپریشن، درجنوں گرفتار

متنی، بڈھ بیر اور ایف آر پشاور میں گرینڈ آپریشن، درجنوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے بعد نصف شب کو متنی، بڈھ بیر اور ایف آر پشاور میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اس دوران لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ آپریشن میں پولیس، آرمی اور ایف سی کے 2000 سے زائد افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی گئیں۔ علاقہ غیر سے متصل علاقوں میں وقفے وقفے سے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نصف شب کو خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل سے متصل متنی، بڈھ بیر، باڑہ شیخان اور ایف آر پشاور میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جس میں پولیس، آرمی اور ایف سی کے 2000 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران ان علاقوں میں کرفیو نافذ کردی گئی تھی۔ اور اہلیان علاقہ کو گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادروں نے 50 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ تاہم پولیس نے ان کی گرفتاری سے انکار کیا ہے۔ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ غیر کی جانب سے آنے والے راستوں پر جدید اسلحہ سے لیس بھاری نفری تعینات کردی تھی۔ آپریشن میں سینکڑوں گاڑیوں میں سوار اہلکار علی الصبح تک علاقے میں گشت کرتے رہے۔ گرفتار ہونے والے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن تک جاری رہا۔
خبر کا کوڈ : 248323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش