0
Thursday 21 Mar 2013 12:16

نوشہرہ، جلوزئی کیمپ میں کار بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، 35 سے زائد زخمی

نوشہرہ، جلوزئی کیمپ میں کار بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، 35 سے زائد زخمی

اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں قائم جلوزئی کیمپ میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جلوزئی کیمپ کے مہاجر بازار میں راشن کی تقسیم کے بعد لوگ منتشر ہو رہے تھے کہ زور دار دھماکہ ہوگیا۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 35 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو نوشہرہ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ڈی پی او نوشہرہ محمد حسین نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ کار کے ذریعے کیا گیا۔ جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق دھماکہ میں این جی او سے وابستہ 3 خواتین سمیت 5 رضاکار بھی شامل ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق جلوزئی کیمپ کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد زخمی ہیں۔ نوشہرہ میں جلوزئی کیمپ سے ملحقہ مہاجر بازار میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ غیر سرکاری تنظیم کی 3 خواتین اور 2 مرد کارکنوں سمیت 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ایک غیر سرکاری تنظیم کی گاڑی سمیت 3 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 30 سے 35 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جلوزئی میں قائم مہاجر کیمپ کے انچارج نور اکبر کے مطابق دھماکے سے پہلے خوراک کی تقسیم بند کردی گئی تھی، اگر تھوڑی دیر پہلے دھماکہ ہوتا تو ہلاکتیں زیادہ ہوسکتی تھیں۔ دھماکے کے بعد ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 248151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش